1 ستمبر 2014 - 15:25

امریکی پارلیمنٹ میں انفارمیشن کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں ہزاروں امریکی شہری داعش دہشت گردوں سےرابطہ میں ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مایک راجر نے فاکس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی ہزار امریکی شہری داعش دہشت گردوں کے ساتھ رابطہ ہیں اور اب تک سیکڑوں امریکی شہریوں نے شام اور عراق میں داعش دہشت گردوں سے تربیت حاصل کرچکے ہیں۔راجر کا کہنا ہے کہ سیکڑوں امریکی شہری اب تک ایک بار شام کا دورہ کرچکے ہیں جن کے داعش دہشت گردوں سے  قریبی روابط ہیں۔

راجر نے کہا کہ 500 برطانوی شہریوں اور سیکڑوں کینیڈين شہریوں کا داعش دہشت گردوں کی ہمراہی پر سخت تشویش لاحق ہے۔ مغربی ممالک کے ہزاروں شہری شام اور عراق میں داعش دہشت گردوں کے ہمراہ لڑ رہے ہیں اور مغربی ممالک کو ان دہشت گردوں کی وطن واپسی پر سخت تشویش لاحق ہے۔ مغربی ممالک نے پہلے شام اور رعاق کی حکومتوں کو گرانے کے لئے اپنے شہریوں کو ان ممالک میں روانہ کیا تھا شم اور رعاق میں سب سے زيادہ دہشت گرد برطانیہ اور فرانس کے ہیں۔

.......

/169